مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کے لئے جنگ بندی معاہدے کے تحت لبنانی فوج کے 5 ہزار دستوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جنگ بندی پر کوئی معاہدہ طے پا جائے گا اور ہم اس سلسلے میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے جنوبی لبنان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں امریکہ کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
آپ کا تبصرہ